ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک حکومت تیسری لہر کے لیے مستعد، 20 فیصد بیڈ بچوں کے لیے مختص

کرناٹک حکومت تیسری لہر کے لیے مستعد، 20 فیصد بیڈ بچوں کے لیے مختص

Sat, 25 Sep 2021 10:57:22    S.O. News Service

بنگلورو، 25؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) داکٹر سدھاکر نے بتایا کہ ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی تجویز پر بچوں کو کووڈ  کی ممکنہ تیسری لہر کے دوران زیادہ خطرے کے پیش نظر حکومت نے سرکاری اور نجی سطح پر 25870 آکسیجن سپورٹ بیڈ اور 502 پیڈیاٹرک وینٹی لیٹر تیار کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 285 پیڈیاٹریشنز، 1250 میڈیکل آفیسرز، 1202 نرسوں کے ساتھ ساتھ 6-7 جولائی کو بھرتی ہونے والے 85 پیڈیاٹریشنز کو کووڈ کی تیسری لہر کے علاج کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "تمام مطلوبہ آلات اور انفراسٹرکچر کو تیار رکھا گیا ہے، ابھی کچھ اور سامان آنا باقی ہے، شاید 15 دن سے تین ہفتوں میں وہ ہسپتالوں میں دستیاب ہو جائیں گے".

کے سودھاکر نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی ضلع کے ہسپتالوں میں بستروں کی کمی نہیں ہوگی۔ تاہم ایسی صورت میں ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ بستر مہیا کروائے جائیں۔


Share: